بدین کے شہر تلہار میں شراب خانہ کھولنے کے خلاف جے یو آئی (ف) کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) صوبائی وزیر ایکسائیزگیان چند اسرانی کے حکم پر ضلع بدین کے شہر تلہار میں شراب خانہ کھولنے کی کوشش کے خلاف جے یو آئی (ف) کی جانب سے ہزاروں فرزند اسلام احتجاجی مظاہرہ۔

انتظامیہ کو کاروائی کے لئے ایک ہفتے کی مہلت ۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر ایکسائیز گیان چند اسرانی اپنے خاص کارندے جیٹھا رام کے زیعے بدین کے شہر تلہار میں شراب خانہ کھلوانا چاہتے ہیں اور اسکے لئے انہوں نے پرمٹ بھی جاری کر دیا ہے۔ صوبائی وزیر کے اس فیصلے اور شراب خانے کے خلاف بد ین کے شہری سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔

جے یو آئی ف کے پلیٹ فارم سے ہزاروں فرزند اسلام نے ہائی اسکول بدین سے ایوان صحافت تک ریلی نکالی اس موقع پر ریلی کی قیادت عبدلواحد منگریو، مولوی فتح محمد مہری، عبدلعلیم گوپانگ سمیت اسماعیل نوتکانی اور دیگر کر رہے تھے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رہنماﺅں نے کہا کہ اقلیت کو جواز بنا کر تلہار میں شراب خانہ کھولنے کی اجازت کسی صورت میں نہیں دی جائے گی کیونکہ تلہار میں اقلیت کا وجود ہی نہیں صرف مسلمان آبادی ہے جسکے ایمان پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی وزیر کی ملکیت میں آنے والے شراب خانے کے لئے محکمہ ایکسائیز کو استعمال کیا جا رہا ہے۔

اس سے پہلے بھی ضلع بدین میں زہریلی شراب سے 5ہلاکتیں ہو چکی ہے ہیں۔ لیکن غیر قانونی شراب خانے بند کروانے کے بند کروانے کے بجائے صوبائی وزیر اپنے شراب خانے کھلوانے میں مصروف ہیں ۔ رہنماﺅں نے حکومت کو وارنگ دی کہ تلہار کے شراب خانے کا پرمٹ کینسل کیا جائے او رضلع بھر میں شراب کے اڈوں کے خلاف کاروائی کی جائے تاکہ مسلمانوں کو بے راہ روی سے بچایا جا سکے۔اور ایک ہفتے میں اگر ایسا نہ ہوا تو احتجاج کا دائر ہ پورے ضلع تک بڑھایا جائے گا۔