بدین اور تھر پارکر میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق

Badin Accedent

Badin Accedent

بدین (عمران عباس) بدین اور تھر پارکر میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور پچاس سے زائد زخمی ہو گئے زخمیوں میں چھ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،پولیس کے مطابق بدین میں حادثہ نندو روڈ پہ پیش آیا جہاں پہلے دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرائے بعد ازاں پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ٹرالر نے پانچوں موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں دو موٹر سائیکل عبدالکریم بھرگڑی اور ایک نامعلوم سوار موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

جبکہ تین افراد الھورایو وھندائی، ثنااللہ وھندائی اور مختیار بھرگڑی شدید زخمی ہو گئے جنہیں سول اسپتال منتقل کر دیا گیا دوسری جانب تھر پارکر میں گاؤں سدوئی سے ڈیپلو آنے والی بارات سے بھرا ٹرک موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق اور اڑھتالیس باراتی زخمی ہو گئے جن میں سے تین کو ابتدائی طبی امداد کے بعد نازک حالت میں حیدرآباد منتقل کر دیا گیا ہے۔۔۔