بدین : زہریلی شراب پینے سے 4 افراد ہلاک

Badin

Badin

بدین (جیوڈیسک) نواحی گاؤں کھورواہ میں زہریلی شراب پینے سے 4 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ایک شخص کو تشویش ناک حالت میں سول اسپتال بدین پہنچا دیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ بدین کے شہر کھوراہ کے نواحی گاؤں بچل نندو میں پیش آیا جہاں زہریلی شراب پینے سے 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق تحصیل گولارچی کے کھورواہ، کڑیو گہنور اور گولارچی تھانوں کی حدود میں شراب تقسیم کرنے کی متعدد بٹھیاں قائم ہیں، گزشتہ سال کڑیو گنہور میں بھی زہریلی شراب پینے سے 3 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔