ہم ضلع بدین کے سیاسی وارث ہیں :حسام مرزا

Hassam Mirza

Hassam Mirza

بدین (عمران عباس) بدین کے قریب یونین کاﺅنسل فتح آباد پر ضلع کاو ¿نسل کی نشت پر امیدوار اور سابقہ وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا کے صاحب زادے بیریسٹر حسام مرزا نے کہا کے ہم ضلع بدین کے سیاسی وارث ہیں۔

مرزا خاندان کی بدین ضلع میں عوام کی جانے والی خدمات عوام سے ڈھکی چھپی نہیں ہے بدین شہر میں سنگھانی مرزا گروپ کے امیدوار گلزار میمن کی جانب سے منقعد ہونے والی کارنر میٹنگ سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ سات سالوں سے پیپلز پارٹی حکومت نے صوبے سندھ میں بدامنی کرپشن کے سوا کچھ بھی نہیں دیا ہے ہم پورے ضلع میں کامیاب ہو کر ضلع بدین کی عوام کو بنیادی سہولیات اور روزگار فراہم کریں گے۔

گلزار میمن کامیاب ہو کر وارڈ نمبر 5 کے عوام کی خدمت اور بنیادی مسائل حل کرنے میں بھرپور کوشش کریں گے اس موقع پر مسلم لیگ ن ضلع بدین کے صدر علی احمد جوکھیو اور فنکشنل لیگ بدین کے صدر ساگر شیدی اور مرتضیٰ میمن کے علاوہ دیگر رہنماو نے بھی خطاب کیا۔

دوسری جانب میونسپل کمیٹی کے بدین کے وارڈ نمبر 14 پر آزاد امید وار وستو میگھواڑ وارڈ نمبر 14 پر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے حمایت یافتہ امیدوار لونگ خاصخلی کے حق میں دستبردار ہو گیا بدین پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وستو میگھواڑ نے کہا کہ ہمیں ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی قیادت پر بھرپور اعتماد ہے ہماری پوری برادری ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے ساتھ ہے اس لیے ہم نے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے حمایتی امیدوار لونگ خاص خیلی کی حمایت کا فیصلا کیا ہے اس موقع پر شاہد خان آفریدی بھی موجود تھے۔