بدین میں نامعلوم چوروں نے سٹی تھانے سے دس فٹ کے فاصلے پہ واقع گھر کا صفایا کر دیا

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) بدین میں نامعلوم چوروں نے سٹی تھانے سے دس فٹ کے فاصلے پہ واقع گھر کا صفایا کر دیا واقعہ شام کے وقت پیش آیا جب اہل خانہ کی غیر موجودگی میں چور گھر سے نقدی زیورات و دیگر سامان چرا کر لے گئے۔

پولیس ذرائع کےمطابق اہل خانہ محلے میں میلاد میں شرکت کے لئے گئے تھے کہ نامعلوم چوروں نے گھر میں موجود تمام نقدی زیورات اور دیگر سامان چرا لیا متاثرہ گھر سٹی پولیس تھانے کے بالکل مدمقابل ہے اور تھانے اور متاثرہ گھر کے درمیان صرف دس فٹ کا فاصلہ ہے چوری کی اطلاع پر پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔