بدین شہری پلاٹوں اور دیہی زرعی زمینوں کے کھاتوں سرکاری ریکارڈ میں ہیرا پھیری

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) بدین شہری پلاٹوں اور دیہی زرعی زمینوں کے کھاتوں سرکاری ریکارڈ میں ہیرا پھیری اور جعلسازی کرنے والا ٹولہ بدین میں ایک بار پھر سر گرم جعلساز ٹولے میں محکمہ روینیو کے اہلکار بھی ملوث ہیں تفصیلات کے مطابق جعلساز ٹولہ ایک جانب سرکاری زمینوں اور قیمتی شہری پلاٹوں کھاتوں میں محکمہ روینیو کے اہلکاروں سے مل کر سرکاری کھاتوں میں تبدیلی کر کے قبضے کرکے مختلف افراد کو فروخت کر دیتے ہیں اس کے علاوہ ایسے پلاٹوں اور زمینوں کے کھاتے جن کے مالکان ملک کے دیگر علائقوں یا پھر ملک سے باہر رہتے ہیں ان کے کھاتے بھی سرکاری ریکارڈ میں ہیرا پھیری کر کے تبدیل کر کے مختلف پارٹیوں کو فروخت کر دیتے ہیں۔

ہال ہی میں جعلساز ٹولے نے کراچی ،حیدرآباد روڈ سے ٹنڈو باگو ،مٹھی روڈ سے جانے والے بائی پاس ریلوے پل قریب مرحوم مرزا خان کی سروی زمین کے پلاٹ360.359,358.357.361.362اور دیگر کو جعلسازی کے زریعے فرضی وارث ظاہر کرکے پہلے کھاتے تبدیل کر لیے گئے بعد میں جعلساز نے اپنے ہی فرد کے نام کر کے جعلی کاغذات بنانے کی کوشش کی اور اس علاوہ زمین میں سے نکلے اور تعمیر ہونے والے بائی پاس کا معاوضہ حاصل کرنے بھی کوشش کی جا رہی ہے مرحوم مرزا خان کے وارثوں جن میں سے ایک بیٹا اور دو بیٹیاں پاکستان میں جبکہ چار بیٹے ملک سے باہر مقیم ہیں۔

انہوں کو جب جعل سازی کی اطلاع ملی تو پاکستان میں مقیم وارثوں نے جعل سازی کے خلاف ڈی سی بدین کو درخواست دی جس پر اے ڈی سی ون نے فوری طور پر نوٹس جاری کرتے ہوئے فوری طور پر رکارڈ طلب کرتے ہوئے انکوائی کا حکم دیا ہے محرم مرزا خان کی پاکستان میں مقیم بیٹی زکیہ بیگم اور ریاض احمد نے بتایا ہے کہ جعل سازوں نے جعلی رکارڈ بنا کر ہمارے والدمرحوم مرزا خان بدین شہر میں واقع قیمتی زمین کے کھاتوں مین تبدیلی کی جا رہی ہے اور تعمیر ہونے والے بائی پاس کا معاوضہ لینے کی کوشش کی ہے جس کے خلاف ہم قانونی کاروائی کر رہے ہیں اور جعل سازی کو روکنے کے لیئے اے ڈی سی ون بدین کو درخواست دی ہے جس پر کاروائی کے لیئے انہوں نے لیٹر جاری کر دیا ہے۔۔