بدین کے گاﺅں لکھاڈنو لنڈ میں پچاس سے زائد افراد پر اسرار بیماری کا شکارہوکر قوت گویائی سے محروم ہوگئے

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) بدین کے گاﺅں لکھاڈنو لنڈ میں پچاس سے زائد افراد پر اسرار بیماری کا شکارہوکر قوت گویائی سے محروم ہوگئے ، حکومت سندھ محکمہ صحت خواب خرگوش میں مبتلا، پر اسرار بیماری کی تاحال تشخیص نا کی گئی، بیماری تیزی سے گاﺅں کے مکینوں میں پھیلنے لگی۔

بدین سے چالیس کلومیٹر دور گاﺅں لکھاڈنو لنڈ میں ایک ایسی پر اسرار بیماری پھلنے لگی ہے جس سے گاﺅں کے مکینوں کے گلوں پر سوزش ہونے کے بعد وہ قوت گویائی یعنی بولنے کی قوت سے محروم ہوجاتے ہیں ، اب تک اس بیماری نے اس گاﺅں کے پچاس سے زائد مکینوں کو اپنی لپیٹ میں لیتے ہوئے ان سے قوت گویائی چھین لی ہے،اس پراسرا بیماری سے خواتین اور بچے بڑی تعداد میں متاثر ہوئے ہیں جبکہ یہ پر اسرار بیماری گاﺅں کے دیگر مکینوں میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔۔

گاﺅں کے مکینوں کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ محکمہ صحت خواب خرگوش میں مبتلا ہے اور اس پراسرار بیماری کی تشخیص کے لیئے تاحال محکمہ صحت نے کسی قسم کے اقدامات نہیں کیئے ہیں جس سے یہ خدشہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ پراسرار بیماری پوری گاﺅں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی ، لہذا حکومت سندھ گاﺅں لکھاڈنو لنڈ کے مکینوں میں پھیلنے والی پر اسرار بیماری کی تشخیص کے لیئے میڈیکل ٹیمیں تشکیل دے تاکہ گاﺅں کے دیگر مکینوں میں اس بیماری کو پھیلنے سے روکا جاسکے، اس گاﺅں کے مکین غریب طبقے سے تعلق رکھتے ہیں اور محنت مزدوری کرکے اپنا اور اپنے بچوں کو پیٹ پالتے ہیں ان لوگوں کو کہنا ہے کہ ان کے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں کہ وہ یہاں سے کسی بڑے شہر کی بڑی ہسپتال جاکر اپنا علاج کروائیں، انہوں نے مزید کہا کہ اب تک یہاں پر کوئی بھی ایسی ٹیم نہیں پہنچی ہے جس نے ہمارا علاج کیا ہو یا کوئی مدد کی ہو، انہوں حکومت سندھ محکمہ صحت کے بالا حکام کو اپیل کی کہ وہ ان کی مدد کریں ۔۔