بدین کے نواحی گاﺅں میں گھروں کو آگ نے لپیٹ لیا

Badin Fire

Badin Fire

بدین (عمران عباس) بدین کے نواحی گاﺅں میں گھروں کو آگ نے لپیٹ لیا، گھر میں موجود اناج، زیور اور گھریلو سامان جل کر راکھ ہو گیا، بدین شہرکے نواحی گاﺅں اسحاق سومرو میں دو گھروں کو اچانگ آگ نے اپنی لیپ میں لے لیا جس کے باعث گھر میں موجود اناج، فرنیچر، قیمتی زیورات ، اور زوز مرہ کے استعمال کا سارا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔

متاثرہ گھروں کے مالکان محمد جمن سومرو اور عبدالمجید سومرو جو کہ دونو ں آپس میں بھائی ہیں انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ شام کے وقت لگنے والی آگ کا کچھ پتہ نہیں چل سکا کہ آگ کیسے لگی، انہوں نے بتایا کہ ہم غریب لوگ مال مویشیوں پر گذر کرتے ہیں ، انہوں نے بتایا کہ گھر کے اندر پڑا سارا سامان جل کر خاکستر ہوگیا جبکہ کوئی بھی جانی نقصا ن نہیں ہوا، انہوں نے حکومت سندھ اور ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی کہ ہماری مدد کی جائے۔