بدین میں دوراں مجلس مسلحہ افراد کی فائرنگ امام بارگاھ اور عزادوں کو نشانا بنانے کی کوشش

Badin News

Badin News

بدین (عمران عباس ) بدین میں دوراں مجلس مسلحہ افراد کی فائرنگ امام بارگاھ اور عزادوں کو نشانا بنانے کی کوشش،فائرنگ کی جگہ سے فائر کی گئیں گولیوں کے خالی کھول برآمد، پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تفشیش شروع کردی ہے….

عینی شاھدین کے مطابق بدین شہر کے مرکزی امام بارگاھ کاشانئیہ زینبیہ میں بیبی زینب سلام علیھا کی شہادت کے سلسلے میں مجلس عزا جاری تھی کہ عدنان ملاح نامی شخص اور اس کے ساتھ ایک اور نامعلوم شخص موٹر سائیکل پر سوار ہوکر آئے اور خواتین کے گیٹ کے اوپر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے،

فائرنگ کے بعد مجلس عزا میں بیٹھے مرد اور خواتین عزاداروں میں شدید خوف طاری ہوگیا، خبر شہر میں آگ کی طرح پھیل گئی اور پورے شہر سے لوگ جمع ہونا شروع ہوگئے جنہوں نے احتجاجی مظاہرہ کرکے تھانے کا رخ کیا جہاں پر پولیس نے ATC 324ایف آئی آر داخل کرکے تفشیش شروع کردی ہے