باغ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کا مضبوط قلعہ ثابت ہو گا، سردار تنویر صدیقی، راجہ نجیب

Raja Najeeb PMLN Gulf and Tanveer Siddiqi

Raja Najeeb PMLN Gulf and Tanveer Siddiqi

جدہ (ناصر فاروقی) باغ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کا مضبوط قلعہ ثابت ہو گا۔ کرنل نسیم کی ساڑھے چار سال کی محنت رنگ لائی۔ ٥ دسمبر کا جلسہ باغ کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ قائد ِ کشمیر راجہ فاروق حیدر اور ان کے جانثار ساتھیوں کی دن رات محنت سے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں ناقابل ِ تسخیر قوت بن چکی ہے۔

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن آزاد کشمیر گلف کے سیکریٹری جنرل سردار تنویر صدیقی اور نائب صدر راجہ نجیب نے جدہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کی۔ انہوں نے کہا کہ کرنل نسیم نے اپنے قائد کی ہدایت پر ڈور ٹوڈور مہم جاری رکھی اور تمام برادریوں نے ان پر اعتماد کیا۔

٥ دسمبر کا جلسہ وسطی باغ کے عوام کا راجہ فاروق حیدر اور کرنل نسیم پر بھرپور اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔ ٥ دسمبر کے جلسے نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دی ہیں اور عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر دیکھ کر مخالفین بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔ مسلم لیگ ن کے کامیاب جلسے پر کرنل نسیم اور وسطی باغ کے کارکنان اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔