بغداد : دو بم دھماکوں میں 20 افراد ہلاک، متعدد زخمی

Baghdad Bomb Blast

Baghdad Bomb Blast

بغداد (جیوڈیسک) عراقی دارالحکومت بغداد میں دو بم دھماکوں کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

دھماکے اتنے شدید تھے کہ آس پاس کی عمارتیں لرز اٹھیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق دھماکوں میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔