بغداد میں بم دھماکے سے 35 افراد ہلاک اور 60 زخمی

Baghdad Blast

Baghdad Blast

بغداد (جیوڈیسک) عراق میں خون کی ہولی جاری ہے۔ انسانیت کے دشمنوں نے دارالحکومت بغداد کے جنوب مغربی علاقے صلاح الدین میں حضرت علی الحادی کے مزار پر دھماکہ کیا۔

خود کش حملہ آور نے خود کو مزار کے دروازے پر اڑا لیا۔ دیگر 2 حملہ آوروں نے مزار میں داخل ہو کر موقع پر موجود عقیدت مندوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

سیکیورٹی فورسز کی فائر نگ سے دونوں حملہ آور مارے گئے۔ شدت پسند تنظیم داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔