بغداد : اہل تشیع مسجد کے باہر خودکش دھماکہ، 8 افراد ہلاک

Baghdad Blast

Baghdad Blast

بغداد (جیوڈیسک) عراق کے دارالحکومت بغداد کے مشرقی علاقے العبیدی میں واقع اہل تشیع کی ایک مسجد کے باہر خودکش حملے میں آٹھ افراد ہلاک اور انیس زخمی ہو گئے ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ شدت پسند تنظیم داعش نے حملے کی ذمہ دار قبول کر لی ہے۔

پولیس کے مطابق خود کش حملہ آور مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ گارڈ نے اسے روکا تو اس نے خود کو اڑا دیا۔