بغداد : خود کش حملوں اور فائرنگ کے واقعات میں 73 افراد ہلاک

Baghdad Suicide Attack

Baghdad Suicide Attack

بغداد (جیوڈیسک) عراق کے دارالحکومت بغداد میں دو خود کش حملوں اور ابو غریب جیل میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 73 ہو گئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

ابوغریب جیل پر ہونے والے حملے میں 17 سیکورٹی اہلکار بھی جاں بحق ہو گئے۔

شدت پسند تنظیم داعش نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مزید حملے کرنے کی بھی دھمکی دی ہے۔