بغداد میں دو خودکش دھماکے، دس افراد ہلاک

Baghdad Suicide Attack

Baghdad Suicide Attack

بغداد (جیوڈیسک) بغداد کے دو ہوٹلوں پر خودکش حملوں میں دس افراد ہلاک اور تیس زخمی ہو گئے۔ دھماکے مقامی وقت کے مطابق رات بارہ بجے کے قریب ہوئے۔

دھماکے اتنے شدید تھے کہ انکی آواز دور دور تک سنی گئی۔ پہلا دھماکا ہوٹل بے بیلون کے قریب اور دوسرا شیراٹن ہوٹل کے قریب ہوئے۔

دونوں مقامات شہر کے مقبول مقامات میں شامل ہیں جہاں ویک اینڈ پر لوگوں کا ہجوم ہوتا ہے۔ دھماکوں میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔