بغداد : دہشتگری کے مختلف واقعات میں 51 افراد ہلاک، متعدد زخمی

Baghdad Terrorism

Baghdad Terrorism

بغداد (جیوڈیسک) مصروف کاروباری علاقے میں ایک شاپنگ سینٹر پر حملے میں 18 افراد ہلاک اور چالیس زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق دو مسلح حملہ آور گولیاں برساتے شاپنگ سنٹر میں داخل ہوئے۔ جب فورسز نے عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی تو دونوں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

اس حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی۔ دوسرا حملہ بغداد کے جنوبی حصے میں کیا گیا جہاں کار بم دھماکے میں 10 افراد ہلاک ہوئے۔

تیسرا حملہ بغداد کے مشرق میں واقع قصبے مقدادیہ میں ہوا جہاں دو بم دھماکوں میں 23 افراد جان کی بازی ہار گئے۔