بہاولنگر: فرنیچر کے کارخانے میں آتشزدگی سے لاکھوں کا فرنیچر جل کر راکھ

Furniture Factory Fire

Furniture Factory Fire

بہاولنگر (جیوڈیسک) چوک فوارہ میں بجلی کی آنکھ مچولی کی وجہ سے شارٹ سرکٹ ہونے کے باعث فرنیچر کے کارخانے میں آگ لگ گئی۔

آگ نے چند ہی لمحات میں سامان کو اپنی لپیٹ لے لیا اور لاکھوں روپے مالیت کا فرنیچر اور کارخانے میں پڑی لکڑی جل کر خاکستر ہو گئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے آگ بجھانے کی کوشش کی۔

آگ اتنی تیز تھی کہ کارخانے میں موجود فرنیچر اور لکڑی اور مشینیں جل کر خاکستر ہو گئیں تاہم آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔