بہاولنگر : تخت محل میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک

Police

Police

بہاولنگر (جیوڈیسک) تھانہ تخت محل کے علاقہ ککری جھنڈیکا کے قریب 4 نامعلوم ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹ رہے تھے۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤٔں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہو گیا۔ جس کے نتیجہ میں ایک ڈاکو موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ باقی ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والے ڈاکو کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔