بہاولنگر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بہن بھائی قتل

Dead Bodies

Dead Bodies

بہاولنگر (جیوڈیسک) ڈونگہ بونگہ میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے بہن بھائی کو قتل کردیا۔

بہاولنگر کے علاقے ڈونگہ ہونگہ میں نا معلوم افراد نے گھرمیں گھس کر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں بہن بھائی موقع پرجا بحق ہوگئے جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرارہوگئے جن کی تلاش جاری ہے جب کہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیاہےتاہم واقعے کی تحقیقات کا بھی آغازکردیا گیا ہے۔