بہاولپور : قتل کے 3 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی

Hanging

Hanging

بہاولپور (جیوڈیسک) بہاولپور نیو سینٹرل جیل اور وہاڑی میں قتل کے 3مجرموں کو پھانسی دے دی گئی۔

بہاولپور جیل حکام کے مطابق مجرم محمد اسلم نے 1992 ءمیں رشتے کے تنازعے پر اپنی چچی سمیت 2 افراد کو قتل کردیا تھا ۔ عدالت کی جانب سے مجرم کے ڈیتھ وارنٹ جاری ہونے کے بعد مجرم کو آج صبح تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔

وہاڑی ڈسٹرکٹ جیل میں 2مجرم بھائیوں کو پھانسی دیدی گئی مجرم محمد بشیر اور محبت علی نے 2001 ءمیں زمین کے تنازعے پر 2 سگے بھائیوں کو قتل کیا تھا۔