بہاولپور میں ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق، 7 زخمی

Accidents

Accidents

بہاولپور (جیوڈیسک) سیر و تفریخ کی غرض سے جانے والے افراد کی گاڑی ہیڈ پنج ند کے مقام پر آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔

بہاولپور میں پکنک کی غرض سے جانے والی فیملی کی گاڑی کا ہیڈ پنج ند کے مقام پر آئل ٹینکر سے تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پرہی جاں بحق جب کہ 7 زخمی ہوگئے جنھیں بہاولپور کے وکٹوریہ اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق 2 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی میں ایک ہی گھرانے کے 10 افراد سوار تھے جب کہ حادثہ واپسی کے وقت پیش آیا، مرنے والوں میں ماں زرینہ اور بیٹا غلام محی الدین سمیت دوسری گاڑی کا ڈرائیور بھی شامل ہیں۔