بحرین کی حائفہ باڈی بلڈنگ میں پہچان بنانے کیلئے ملک چھوڑنے کو تیار

Haifa

Haifa

مناما (جیوڈیسک) بحرین کی حائفہ موسوی عرب کی پہلی خاتون ہیں جنھوں نے انٹرنیشنل باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں نمایاں کامیابی حاصل کی، اب وہ شہرت حاصل کرنے کیلئے ملک چھوڑنے کو بھی تیار ہیں۔

باڈی بلڈنگ کرنا اب صرف مردوں کا ہی کھیل نہیں رہا، بلکہ اس شعبے میں خواتین بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں،کچھ اپنی فٹنس کو بہتر بنانے کیلئے بھاری بھرکم وزن اٹھاتی ہیں تو کسی کا یہ شوق جنون کی حدوں کو چھونے لگا ہے۔

ایسا ہی ہوا بحرین سے تعلق رکھنی والی حائفہ موسوی کے ساتھ جنہوں نے باڈی بلڈنگ وزن گھٹانے کیلئے شروع کی مگراب وہ انٹرنیشنل باڈی بلڈر کے روپ میں سامنے آئی ہیں۔ 32 سالہ حائفہ نے انٹرنیشنل نیچرل باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں چھٹی پوزیشن حاصل کی، اب وہ پروفیشنل چیمپئن شپ میں شرکت کرنا چاہتی ہیں۔

عرب ممالک میں خواتین کا باڈی بلڈنگ کرنا آسان نہیں اس لئے وہ اپنے شوق کو پورا کرنے اور شہرت حاصل کرنے کیلئے ملک چھوڑنے کو تیار ہیں، وہ جلد یورپ منتقل ہوجائیں گی ،انھیں امید ہے کہ ایک نہ ایک دن بحرین بھی ان پر فخر کرنے پر مجبور ہوجائے گا۔