بحرین کا ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان

Bahrain and Iran

Bahrain and Iran

مناما (جیوڈیسک) بحرین نے ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے دار الحکومت مناما سے ایرانی سفیر کو بہتر گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

بحرینی حکومت دو ہزار گیارہ میں عوامی انقلاب کے بعد ملک میں ہونے والے پرتشدد واقعات کا ذمہ دار ایران کو ٹھہراتی ہے۔

بحرینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران اندرونی معاملات میں مسلسل مداخلت کر رہا ہے اور فرقہ واریت کو ابھارتا ہے جس سے ملکی حالات خراب ہو رہے ہیں۔