بجرنگی بھائی جان کو پاکستان میں نمائش کی اجازت مل گئی

Bajrangi Bhaijaan

Bajrangi Bhaijaan

لاہور (جیوڈیسک) سندھ سنسر بورڈ نے سلمان خان کی فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ میں معمولی کانٹ چھانٹ کے بعد عام نمائش کا سنسر سرٹیفکیٹ جاری کردیا ہے۔

اس فلم کے بارے میں کچھ حلقوں کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ اس فلم کو پاکستان میں ریلیز نہیں ہونے دیا جائے گا کیونکہ اس میں پاکستان سے متعلق متنازع معاملات اٹھائے گئے ہیں۔ سنسر بورڈ نے کشمیر سے متعلق چند جملے حذف کرتے ہوئے عام نمائش کا سنسر سرٹیفکیٹ جاری کردیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ فلم میں سلمان خان نے ایک معصوم ، سادہ دل اور مخلص شخص بجرنگی کا کردار کر رہے ہیں جو ایک ایسی گونگی بچی کی مدد کر رہے ہیں جو زیارات پر اپنی ماں کے ساتھ پاکستان سے ہندوستان آئی تاہم وہ اپنی ماں سے بچھڑ جاتی ہے۔

سنسر بورڈ سندھ کے چیئرمین فخر عالم نے میڈیا کو بتایا کہ ’بجرنگی بھائی جان‘ ایک اچھی اور مثبت فلم ہے اس میں پاکستان اور پاکستانیوں کو مثبت انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ انھوں نے کشمیر سے متعلق جملے حذف کرنے پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔