بلدیہ کورنگی کا عید الاضحی کنٹی پلان تیار، عید کے 3 دن چھٹیاں منسوخ

Arrangement of Eid Ul Azha Meeting

Arrangement of Eid Ul Azha Meeting

کراچی : بلدیہ کورنگی کا عید الاضحی پر قربانی کے جانوروں کو آلائشیں کو بروقت اُٹھا کر ٹھکانے لگانے اور صحت مند ماحول کے قیام کو یر حالت میں یقینی بنا نے کے لئے کنٹی جنسی پلان مرتب کر لیا۔

عید الاضحی کے تینوں دن بلدیہ کورنگی میں میونسپل ایمرجنسی کا نفاذ کرکے افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں اور عید قرباں پر برق رفتاری کے ساتھ علاقائی سطح پر آلائشوں کو اُٹھا نے اور بلدیاتی مسائل کے حوالے سے عوامی شکایات کے ازالے کے لئے بلدیہ کورنگی کے شاہ فیصل ،کورنگی ،لانڈھی اور ملیر زون میں شکایتی مراکز 24گھنٹے فعال رہیں گے ۔شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کی جانب سے قربانی کی آلائشوں کو فوری اٹھانے کے لئے کلیکشن پوائنٹ اور بروقت آلائشوں کو دفنانے کے لئے آبادی سے دور خندقیں تیار کرلی گئیں۔

چیئرمین بلدیہ کورنگی نیئر رضا نے کہا کہ بلدیہ کورنگی کے افسران ،یونین کمیٹیز کے منتخب عوامی نمائندے باہمی ٹیم ورک اور عوامی تعاون کے ذریعے عید الاضحی پر ضلع کورنگی میں صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا یا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ فیصل زون آفس میں یونین کمیٹیز کے چیئرمین ،وائس چیئرمین اور شاہ فیصل زون کے افسران کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں شاہ فیصل زون کی جانب سے عوامی نمائندوں کو عید الاضحی کنٹی جنسی پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی افسران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یونین کمیٹیز اور وارڈ سطح پر منتخب نمائندوں کے باہمی تعاون کے ذریعے عید الاضحی پر صاف ستھرے صحت مند ماحول کے قیام کے ساتھ قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت اُٹھا کر ٹھکانے لگا یا جائیگا۔

چیئرمین بلدیہ کورنگی نیئر رضا نے کہا کہ عید الاضحی پر ضلع کورنگی کے ہر گلی اور محلوں سے قربانی کے جانوروں کی آلائشیں بروقت اُٹھانے اور اسے ٹھکانے لگا نے کے حوالے سے بلدیہ کورنگی کے چاروں زونز نے ہنگامی پلان مرتب کرلیا ہے انشا اللہ یوسیز چیئر مین وائس چیئر مین اور کونسلرز کے باہمی تعاون سے ہم اپنے عوام کو صحت مند ماحول کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے انہوں نے افسران و ملازمین سے کہاکہ وہ تندہی کے ساتھ عید الاضحی کے تینوں دن فرائض کی انجام دہی کو یقینی بنائیں۔

کوشش یہ کی جائے کہ عوام کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اس موقع پر چیئرمین بلدیہ کورنگی نیئر رضا نے کہا کہ عید الاضحی کے تینوں دن بلدیہ کورنگی کی جانب سے ترتیب دیئے گئے کنٹی جنسی پلان پر عملدرآمد کے جائزے کے لئے یوسی چیئر مین ،وائس چیئر مین اور کونسلرز پر مشتمل مانیٹرنگ کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ہیں جو بلدیہ کورنگی کے چاروں زونز کی کارکردگی کے حوالے سے اپنی رپورٹ مرتب کریں گے جس پر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی زون اور یوسیز کو تعریفی اسناد اور ایوارڈ سے نوازا جائیگااجلاس میں یوسی چیئرمین وائس چیئر مین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عید الاضحی پر ضلع کورنگی کی عوام کو مسائل سے پاک صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لئے اپنی تمام تر کاوشوں کو بروئے کار لائیں گے۔

پبلک ریلیشن آفیسر۔شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کراچی