بلدیہ کورنگی نے جشن آزادی شایان شان طریقے سے منانے کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل

Jashan e Azadi

Jashan e Azadi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ کورنگی نے جشن آزادی شایان شان طریقے سے منانے کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی ،14اگست کی صبح ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی کی قیادت میں بلدیہ کورنگی کے زیر انتظام اسکولوں کے بچے افسران و ملازمین مزار قائد پر حاضری دینگے۔

بلدیہ کورنگی کی جانب سے مزار قائد کے قریب نمائش چورنگی پر ٹرائینگل پر مونو منٹ بنا یا جائیگا ۔تفصیلات کے مطابق بلدیہ کورنگی نے جشن آزادی تقریبات کے کے لئے شاہ فیصل ،لانڈھی اور کورنگی زون کے افسران و ملازمین کے درمیان پہلی بار انڈور کرکٹ ٹورنامنٹ کا بھی اہتمام کیا ہے جس میں ممتاز سابق کرکٹر بھی شرکت کرینگے۔

جبکہ محکمہ تعلیم کے تحت ملی نغموں پر مشتمل میوزیکل پروگرام اس موقع پر اسکولوں بچوں کی جانب سے تیار کئے گئے طویل ترین قومی پرچم کی رونمائی کے ساتھ ساتھ بلدیہ کورنگی کورنگی زونز مرکزی آفس میں ڈپٹی کمشنر ،ایڈمنسٹریٹر ،میونسپل کمشنر افسران وملازمین کے ہمراہ پرچم کشائی کریں گے بعد ازاں تمام افسران و ملازمین مزار قائد پر حاضری دیں گے۔

جبکہ نمائش چورنگی پر تباہ حال ٹرائینگل کو بلدیہ کورنگی پاکستانی نقشے کے مو نو منٹ سے سجائے گی ۔جبکہ 14اگست کو نسیم حمید اکیڈمی اور الفاطمہ اسکول کے تحت طلباء و طالبات کے کھیلوں کے مقابلوں کا بھی اہتمام کیا جائیگا۔

جبکہ بلدیہ کورنگی کے شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زون کے دفاتروں کو بھی جشن آزادی کے موقع پر قومی پرچموں اور برقی قمقموں سے خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔