بلدیہ کورنگی ملیر ماڈل کالونی زوزن کے فوکل پرسن سفیر حسن کی والدہ انتقال کر گئیں

Namaz e Janaza Mother of Focal Person Malir Zone

Namaz e Janaza Mother of Focal Person Malir Zone

کراچی : یونین کمیٹی کے چیئرمین بلدیہ کورنگی ملیر ماڈل کالونی زون کے فوکل پرسن سفیر حسن کی والدہ رضائے الہی سے انتقال کرگئیں ،مرحومہ کا نما ز جنازہ مدنی مسجد انڈس مہران ملیر اور تدفین ماڈل کالونی قبرستان میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ اور تدفین میں عزیز و اقارب ،علاقہ معززین اور عوام کی کثیر تعداد کے علاوہ چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا ،میونسپل کمشنر امیر بخش جونیجو ،یونین کمیٹیز کے چیئر مین ،وائس چیئر مین ،کونسلرز ،ضلع کونسل کورنگی کے اراکین ،بلدیہ کورنگی کے افسران و ملازمین نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔

بعد ازاں چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے سفیر حسن سے ان کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کرتے ہوئے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

پبلک ریلیشن آفیسر ،بلدیہ کورنگی کراچی