بلدیہ کورنگی کا شاہراہوں کی دیواروں سے وال چاکنگ کے خاتمے کے حوالے سے اقدامات تیز

کراچی : بلدیہ کورنگی کا شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زون کی شاہراہوں ،فلائی اوورز اور پلوں سمیت آمد ورفت کے راستوں سے وال چاکنگ کے خاتمے کے حوالے سے مہم تیز کردیا گیا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے کہا ہے کہ ضلع کورنگی میں علاقائی سطح پر ترقی ،صفائی وستھرائی اور سرسبز ماحول کے قیام کے ساتھ ہر قسم کے غیر قانونی اقدامات کی روک تھام یقینی بنا کر ماحول میں خوشگوار تبدیلی لائیں گے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ ضلع کورنگی کی کی حدود میں وال چاکنگ ،تجاوزات کے قیام اور کچرا پھنکنے اور جلانے پر عائد پابندی پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بلدیہ کورنگی رفیق شیخ کے ہمراہ ضلع کورنگی کی شاہراہوں اور اندرونی علاقوں اور محلوں کی سطح پر جاری صفائی وستھرائی ،سرسبز ماحول اور بلدیاتی امور کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا دورے کے موقع پر ملیر رویو پر قائم طویل ترین ملیر ریور برج پر وال چاکنگ کے خاتمے اور برج کی دیواروں پر بلدیہ کورنگی کی جانب سے رنگ و روغن کے کاموں کا بھی معائنہ کیا۔

اس موقع پر انہو ں نے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر درپیش مسائل سے عوام کو چھٹکارہ دلا نے کے ساتھ ساتھ ماحول میں تبدیلی لانے کے لئے سرسبز ماحول کو عوامی تعاون کے ذریعے فروغ دیا جائے اور دیواروں پر وال چاکنگ سمیت غیر قانونی اقدامات کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں۔

Walls Chalking

Walls Chalking