بلدیہ ٹاؤن میں رینجرز پر حملہ قابل مذمت ہے

Rangers

Rangers

کراچی (ایم نذیر ناصر) جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے بلدیہ ٹاؤن میں رینجرزپر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کراچی میں قیام امن میں رینجرز کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ،

دہشت گردانہ کاروائیاں قوم کے حوصلوں کو پست نہیں کرسکتی ہیں،واقعہ میں ملوث افراد کو فی الفور گرفتارکرکے قرار واقعے سزا دی جائے ۔ جمعہ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں مفتی محمد نعیم نے کہاکہ دشمن قوتیں مسلسل وطن عزیز کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیںجاری آپریشن کے باوجود رینجرز پر حملہ لمحہ فکریہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاک چین راہ داری معاہدوں کے بعد دشمن طاقتیں وطن عزیز کو غیر مستحکم کرنے میں تیزی سے مصروف ہوچکی ہیں جس کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے،گزشتہ کئی سال سے کراچی میں آپریشن جاری ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں مجرم گرفتاراور مارے جاچکے ہیں

اس کے باوجود ٹارگٹ کلنگ کے واقعات نہ رک سکے جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کیلئے لمحہ فکریہ اور عوام کیلیے باعث تشویش ہیں ، انہوںنے کہاکہ رینجرز کی محنت سے شہر میں امن قائم ہوتا ہوا نظر آرہاہے ، رینجرز کا کردار اہم اور قابل تحسین ہے مفتی محمد نعیم نے مطالبہ کیاہے کہ کراچی آپریشن میں مزید تیزی لائی جائے اور امن دشمن عناصر کے خلاف سخت کاروائی کرکے کیفر کردار تک پہچایا جائے۔