آگے گیند پچ کرنیوالے باؤلرز، لیٹ کھیلنے والے بلے باز کامیاب ہونگے

Azhar Mahmood

Azhar Mahmood

لاہور (جیوڈیسک) اظہر محمود نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی باؤلنگ لائن اپ بہترین ہے، محمد عامر بہت محنتی کرکٹر ہیں جبکہ وہاب ریاض اپنی پیس سے کارگر ثابت ہو سکتے ہیں۔

پروگرام کرکٹ دیوانگی میں بات کرتے ہوئے معین خان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کا ڈسپلن خراب نہیں جو کوچ ڈسپلن ہینڈل نہیں کر سکتا اسے گھر چلے جانا چاہئے۔

قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ اظہر محمود اور سابق چیف سلیکٹر معین خان کا ایکسکلوسِو انٹرویو دنیا نیوز کے پروگرام کرکٹ دیوانگی میں اتوار کی دوپہر دو بج کر تین منٹ پر نشر ہو گا۔