2 گیندیں روکو، 20 لاکھ ملیں گے، ناصر جمشید کا خالد لطیف کو پیغام

 Nasir Jamshed

Nasir Jamshed

لاہور (جیوڈیسک) فکسنگ کرنے اور کروانے والوں میں لیگ سے باہر قومی بلے باز ناصر جمشید بھی ملوث نکلے۔ ذرائع کے مطابق، بلے باز نے خالد لطیف کو واٹس ایپ پیغام بھیجا اور کہا کہ 2 گیندیں روکو، 20 لاکھ روپے ملیں گے۔

خالد لطیف کے نام اپنے واٹس ایپپیغام میں ناصر جمشید نے کہا کہ شرجیل سے کہو گورے سے مل لے، 2 گیندیں روکنے پر 20 لاکھ ملیں گے۔