قندیل بلوچ کے ساتھ سیلفیاں؛ مفتی عبدالقوی کے خلاف مقدمے کی درخواست مسترد

qandeel

qandeel

لاہور (جیوڈیسک) عدالت نے ماڈل قندیل بلوچ کے ساتھ سیلفیاں بنانے کے معاملے پر مفتی عبدالقوی کے خلاف مقدمے کی درخواست مسترد کردی۔
قندیل بلوچ کے ساتھ سیلفیاں بنانے کے معاملے پر مشتاق نعیمی ایڈوکیٹ کی جانب سے مفتی عبد القوی کے خلاف دائر مقدمے کی سماعت سیشن کورٹ میں ہوئی۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیارکیا گیا کہ مفتی عبدالقوی نے مسلمانوں کے وقار کو مجروح کیا لہذا عدالت سے مفتی عبدالقوی کے خلاف مقدمہ درج کرکے فوری کارروائی کا حکم دے۔ عدالت نے درخواست گزار کے دلائل سننے کے بعد مفتی عبد القوی کے خلاف دائر درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل مفتی عبدالقوی کی ماڈل قندیل بلوچ کے ساتھ سیلفیاں اور ویڈیو منظرعام پر آئیں تھیں جس کے بعد سے مفتی عبدالقوی کو عوام کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا تھا جس کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے ان کی رویت ہلال کمیٹی اور علمائے مشائخ کونسل کی رکنیت بھی معطل کردی تھی۔