بلوچ قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے والے میر خالد لانگو پر حملہ پورے بلوچستان پر حملہ ہے، آصف لانگو

Jafarabad

Jafarabad

جعفرآباد ( پ ر ) کالمسٹ کونسل آف پاکستان کے مرکزی رہنماء نوجوان کالم نویس آصف لانگو جعفرآبادی نے اپنے ایک مذمتی بیان میں میرخالد خان لانگو پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظوں میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچ قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے والے میر خالد لانگو پر حملہ پورے بلوچستان پر حملہ ہے ۔ بلوچستان دشمن عناصر نے ان کی حوصلہ شکنی کے لئے حملہ کیا ہے۔

میر خالد لانگو کو مزید سیکورٹی کی اشد ضرورت ہے ۔ میر خالد لانگو بلوچستان نوجوان لیڈر کی شکل میں تسلیم ہوتے ہیں ان کی حفاظت بلوچستان حکومت فرض ہے ۔ انھوں نے کہا ہے کہ بلوچستان کے پسمائندہ شہر قلات ، خالق آباد کو ماڈرن سٹی بنا نے کی وجہ سے انھیں ٹارگیٹ کیا گیا ہے۔

ان پر کئی بار حملے ہوئے ہیں ۔ چند سال پہلے بھی میر خالد لانگو پر حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں ان کا بھائی میر زیب لانگو شہید ہو گئے ۔ ان جبکہ اللہ نے ان کی حفاظت ہے کی ہے حکومت بلوچستان قبائلی عمائدین کی حفاظت یقینی بنائے ۔