بلوچستان: القاعدہ کے کمانڈر سمیت چھ دہشت گرد گرفتار، اسلحہ برآمد

Arms Recovered

Arms Recovered

کوئٹہ (جیوڈیسک) سیکورٹی فورسز اور حساس اداروں نے نوشکی میں مشترکہ کارروائی کی۔ القاعدہ کا نیٹ ورک چلانے والے کمانڈر کو چھ ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

دہشت گرووں کے قبضہ سے7 کلاشنکوف، 12 بور رائفل، 40 ہینڈ گرنیڈ برآمد کر لیے گئے۔ وزیر داخلہ بلوچستان سرفرازبگٹی نے بتایا گروہ کا سربراہ نوشکی میں لوگوں کی برین واشنگ کرتا تھا۔

سرفرازبگٹی نے کہا روز اول سے کہتے آئے ہیں بھارتی خفیہ ایجنسی کی فنڈنگ سے دہشت گرد کار فرما ہیں۔ دہشت گرد معاشرے میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے ہیں۔