بلوچستان بار کونسل کے ممبر کیلئے سبی نصیر آباد سے پرومیشنل پینل کے امید وار راہب بلیدی کامیاب

سبی (محمد طاہرعباس ) بلوچستان بار کونسل کے ممبر کیلئے سبی نصیر آباد سے پرومیشنل پینل کے امید وار راہب بلیدی کامیاب جبکہ دوسرے نمبر پر سبی ڈسٹرکٹ بار کونسل کے عنایت اللہ مرغزانی تفصیلات کے مطابق بلوچستان بھر کی طرح سبی میں بھی بلوچستان بار کونسل کے ممبر کیلئے انصاف پینل کی جانب سے معروف ایڈووکیٹ عنایت اللہ مرغزانی ، پرومیشنل پینل کی جانب سے راہب بلیدی ایڈووکیٹ اور وکلاء پینل کی جانب سے عبدالغنی مینگل ایڈووکیٹ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا۔

راہب بلیدی ایڈووکیٹ 48 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے جبکہ عنایت اللہ مرغزانی نے 39 ووٹ اور عبدالغنی ایڈووکیٹ نے 6ووٹ حاصل کیے انتخابات میں چار ووٹ کاسٹ نہ ہوسکے سبی میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راشد محمود نے بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے ممبر کے انتخابات کیلئے بطورپرائیڈانگ آفیسر اپنی خدمات سرانجام دیںان کی نگرانی میں سیشن کورٹ سبی میں پرامن طور پر پولنگ صبح 9 بجے سے 5 بجے تک جاری رہی۔

جس میں سبی ہرنائی کوہلو ڈھاڈر بولان مچ کے وکلاء نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا سبی سے عنایت اللہ مرغزانی ایڈووکیٹ نے جبکہ دیگر علاقوں سے راہب بلیدی نے کامیابی حاصل کی کامیابی حاصل کرنے والے معروف قانون دان راہب بلیدی نے کہا کہ ملک میں جمہوریت آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کیلئے ہمیشہ وکلاء برادری نے اپنا کردار ادا کیا وکلاء کے حقوق عدلیہ کی آزادی کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ عوام کو انصافی کی فراہمی ہر صورت ممکن بنائیں گے انہوں نے کہا کہ وکلاء برادری اپنے صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں ہم انشاء اللہ تمام وکلاء کو اپنے ساتھ لیکر چلیں گے انہوںنے تمام وکلاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میری کامیابی تمام وکلاء کی کامیابی ہے۔

Session Court

Session Court