بلوچستان کے ضلع پنجگور میں دو نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد

Bodies

Bodies

پنجگور (جیوڈیسک) بلوچستان کے ضلع پنجگور میں دو نامعلوم افراد کی لاشیں ملی ہیں، شناخت کے لئے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق دونوں لاشیں آج صبح تسپ سے ملی ہیں ، جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔

لاشیں شناخت کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔مزید تحقیقات جاری ہے۔