بولان کے علاقے بھاگ میں دھماکا ، 11 افراد جاں بحق

Imam Bargah Suicide Attack

Imam Bargah Suicide Attack

بولان (جیوڈیسک) بھاگ میں دھماکے سے 11 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے۔

لیویز ذرائع نے بتایا کہ چھلگری امام بارگاہ میں عزادار نماز مغرب ادا کر رہے تھے۔ اس دوران خودکش حملہ آور امام بارگاہ میں داخل ہوا اور خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کے مطابق دھماکے میں 11 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوئے ہیں۔