بلوچستان کے امن میں حکومت اور فوج کا اہم کردار ہے: گورنر بلوچستان

Governor Balochistan

Governor Balochistan

کوئٹہ (جیوڈیسک) کلب کینٹ میں کل پاکستان محفل مشاعرہ کی تقریب سے خطاب میں گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ صوبے میں اس وقت امن کی فضا ہے۔

اس میں حکومت اور پاک فوج کا اہم کردار ہے۔ خطے میں ہمسایہ ممالک سے بہترین تعلقات کے ذریعے ہی ترقی و امن کی جانب گامزن ہوں گے۔

کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ کا کہنا تھا کہ صوبے میں نوجوان قومی پرچم جذبہ حب الوطنی کے ساتھ لہرا رہے ہیں جو ہماری فتح ہے۔