بلوچستان میں آسمانی بجلی گرنے سے 6 افراد جاں بحق

Lightning Strike

Lightning Strike

کوئٹہ (جیوڈیسک) ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ،بلوچستان کے شمالی علاقوں میں آسمانی بجلی گرنےسے سے 6افراد اور ڈیرہ غازی خان میں باپ بیٹا جاں بحق ہوئے ہیں۔

بلوچستان کے شمالی علاقوں چمن ،پشین ،لورالائی ،زیارت ،ہرنائی میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں ۔ہرنائی کے علاقہ وام تنگی میں ایک گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے 3 بچیاں جاں بحق اور 3 افرادزخمی ہوگئے ہیں۔

لورالائی کی تحصیل دکی میں گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ بی اینڈ آر کالونی میں آسمانی بجلی گر نے سےایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔ ڈیرہ غازی خان میں پائے گاں کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے موٹر سائیکل سوار پر سوار باپ بیٹا جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔

کوہاٹ کے قریب شاہو خیل میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر آسمانی بجلی گرنے سے 5 سپاہی زخمی ہوگئے ہیں ۔زخمیوں کو سی ایم ایچ کوہاٹ منتقل کردیا گیا ہے۔