بلوچستان کے 13 اضلاع میں پولیو مہم کا آغاز

Balochistan's

Balochistan’s

کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان کے 13 اضلاع میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگئی ۔ مہم کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔ بلوچستان کے صوبائی کوآرڈینیٹر ایمرجنسی سیل ڈاکٹر سیف الرحمن کے مطابق سہ روزہ پولیو مہم کے دوران 6 بلوچستان کے 13 اضلاع میں 5 سال تک کے 14 لاکھ 93 ہزار بچوں کو پولیو سے بچائو کی حفاظتی ویکسین پلائی جائے گی ۔

انسداد پولیو مہم کے لیے 3 ہزار 6 سو 19 موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ 3 سو 95 فکسڈ سپورٹ سینٹرز بنائے گئے ہیں ۔ مہم کے دوران رضا کاروں اور پولیو ورکرز کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کے لیے پولیس ، فرنیٹیئر کور اور لیویز اہلکار تعینات رہیں گے جبکہ ایف سی اور پاک آرمی کا تعاون بھی حاصل رہے گا ۔