بلتستان ڈویژن میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی مہم کا آغاز

Helmets

Helmets

بلتستان (جیوڈیسک) بلتستان ڈویژن میں محکمہ پولیس نے ہفتہ ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی مہم کا آغاز کر دیا، جہاں پولیس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے سینکڑوں افراد کو قرعہ اندازی کے ذریعے مفت ہیلمٹس تقسیم کیے گئے۔

پولیس لائن اسکردو میں منعقدہ تقریب میں اسپیکرقانون ساز اسمبلی حاجی فدا محمد ناشاد اور برگیڈیئر کمانڈر سمیت مختلف افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر پولیس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے موٹرسائیکل چلانے والوں میں قرعہ اندازی کے ذریعے مفت ہیلمٹس اور ٹریفک قوانین سے عام لوگوں کو آگاہ کرنے کیلئے پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے۔

تقریب میں برگیڈیئر احسان محمد خان کی جانب سے قرعہ اندازی میں شرکت کیلئے آنے والے تمام لوگوں کو ہیلمٹس فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔