بنگلور: 20 ہزار فیکٹری ملازمین کا مودی سرکار کیخلاف مظاہرہ

Bangalore

Bangalore

بنگلور (جیوڈیسک) بھارتی شہر بنگلور میں 20 ہزار فیکٹریوں کے ملازمین نے حکومت کی طرف سے پراویڈنٹ فنڈ قوانین میں تبدیلیوں کیخلاف گذشتہ روز بہت بڑا مظاہرہ کیا۔

پولیس نے مظاہرین پر شیلنگ، لاٹھی چارج کیا اور 100 مظاہرین کو روڈ بلاک کرنے پر حراست میں لے لیا۔ مظاہرین نے کئی گاڑیاں اور بسیں جلا ڈالیں، پولیس کی گاڑیاں توڑ پھوڑ ڈالیں۔

پولیس کمشنر این ایس میگھاریک نے رائٹرز کو بتایا کہ شہر میں صورتحال رات ہونے پر قابو میں تھی۔

جبکہ مظاہرے اور پرتشدد احتجاج کے بعد مودی سرکار نے پراویڈنٹ فنڈ کا پیسہ نکلوانے کیلئے قانون میں عمر کی حد 54 سے بڑھا کر 58 سال کرنے کی ترمیم واپس لے لی۔