بینکاک دھماکے : ملزمان کا فوجی عدالت میں صحت جرم سے انکار

Chinese Uighur Suspects Deny

Chinese Uighur Suspects Deny

بینکاک (جیوڈیسک) تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں ایک مندر پر بم حملے کے دو ملزمان نے فوجی عدالت میں اپنے اوپر عائد الزامات سے انکار کردیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ملزمان آدم کرادگ عرف بلال محمد اور یوسفو مریلی کو فوجی عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔ دونوں ملزمان کا تعلق چین کے صوبے سنکیانگ سے بتایا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان اپنے جرم کا اقرار کر چکے ہیں تاہم سماعت کے دوران ملزمان نے کہا کہ پولیس نے ان سے زبردستی اقبالِ جرم کروایا ہے۔

گذشتہ برس اگست میں بینکاک کے مرکزی علاقے میں واقع ایراون مندر پر ہونے والے بم حملے میں 20 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔ مندر میں ہونے والے بم دھماکے کی ذمہ داری کسی تنظیم یا فرد نے قبول نہیں کی تھی۔