بنگال ٹائیگرز نے 100ویں ٹیسٹ میچ کو فتح سے یادگار بنا لیا

Colombo Test

Colombo Test

کولمبو (جیوڈیسک) کولمبو ٹیسٹ کا پانچویں اور آخری روز سری لنکا نے بنگلا دیش کو جیت کے لیے 191 رنز کا ہدف دیا۔ تیسری وکٹ کی شراکت میں 190 بنے جس سے ٹیم کی پوزیشن مستحکم ہوئی۔

اوپنر تمیم اقبال نے 82 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر مین آف دی میچ ایوارڈ اپنے نام کیا۔

بنگال ٹائیگرز نے ریکارڈ 100ویں ٹیسٹ میچ کو چار وکٹ کی فتح سے یادگار بنا لیا۔

بنگلا دیش اس اعزاز کے ساتھ آسٹریلیا، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے ہم پلہ ٹیم بن گئی ہے۔