بنگلہ دیش کو فالو آن نہ کروانے کا فیصلہ پوری ٹیم کا تھا، مشتاق احمد

Mushtaq Ahmed

Mushtaq Ahmed

میرپور (جیوڈیسک) قومی ٹیم کے بائولنگ کوچ مشتاق احمد نے مصباح کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش کو فالو آن نہ کروانے کا فیصلہ پوری ٹیم کا تھا۔

بنگلہ دیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن کے اختتام پر پاکستان کے سپن بولنگ کوچ مشتاق احمد کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ بائولرز کی سکت، پچ کنڈیشن اور وقت کی زیادتی کو مدنظر رکھتے ہوئے فالوآن نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا جو مجموعی طور پر ٹیم کا فیصلہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم نے سکور بورڈ پر اتنے رنز بنا دیئے تھے کہ میچ میں کامیابی حاصل کر سکے۔ انہوں نے لیگ سپنر یاسر شاہ کے حوالے سے کہا کہ وہ عمدہ بائولر ہیں اور ہر طرح کی ورائٹی کے ساتھ گیند کر سکتے ہیں۔