بنگلہ دیش حکومت متعصب اور جانبدارنہ رویے کے ذریعے سیاسی قتل عام کر رہی ہے: اسلامی جمعیت طلبہ

Islami Jamiat Talaba

Islami Jamiat Talaba

لاہور : اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان نے بنگلہ دیش میں ہونے والے سیاسی قتل عام اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف اقوام متحدہ کو یاداشت پیش کردی، یاداشت میں جمعیت نے مئوقف اختیار کیا ہے کہ بنگلہ دیش حکومت متعصب اور جانبدارنہ رویے کے ذریعے سیاسی قتل عام کر رہی ہے۔

اپوزیشن جماعتوں کے رہنمائوں کوپھانسیاں دے کر اقتدار کو طوالت اور ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کیا جا رہا ہے۔جس کی وجہ سے ملک میں خانہ جنگی کی فضاء قائم ہو رہی ہے۔پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان1971اور74ء میں ہونے والے معاہدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قتل عام کیا جا رہا ہے۔

بنگلہ دیش حکومت انسانی حقوق ، قوانین ، اخلاقیات اور معاشرتی اقدار کے دھجیاں بکھیر رہی ہے۔اس کے علاوہ عام افرادکے خلاف مجرمانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔ حسینہ واجد حکومت کی جانب سے کئی معصوم انسانوں بشمول ادیب، صحافیوں، دانشوروں ، سیاستدانوں اور علماء کو سزائے موت سنائی اور پھانسی پر بھی لٹکایا گیا۔سینکڑوں افراد کو پابند سلاسل بھی کیا گیا ہے۔ حال ہی میں بلاگر نیلے نیل کا قتل انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی مثال ہے۔

سوشل میڈیا کے ساتھ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر پابندیاں عائد کر کے آزادی اظہار رائے کو ختم کیا جا رہا ہے۔ جانبدارانہ اور متعصب رپورٹنگ کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔ میڈیا پر قدغن عائد کیا گیا ہے۔یاداشت میں مزید کہا گیا کہ جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنمائوں کو سزائے موت دینا دوران جنگ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، کیونکہ جماعت اسلامی نے1971ء میں متحدہ پاکستان کی سلامتی کو قائم رکھنے کے لئے کردار ادا کیا تھا۔

یاداشت میں پاکستانی طلبہ کی جانب سے مطالبہ پیش کیا گیا کہ اقوام متحدہ بنگلہ دیش حکومت کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے روکے اور اس کے لئے سفارتی اور سیاسی طور پر دبائو بڑھایا جائے۔ اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل فیصل جاوید اور ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب محمد عامر نے یاداشت پیش کی۔

سید امجد حسین بخاری
مرکزیسیکرٹری اطلاعات اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان
0334-5019016