بنگلا دیش میں آسمانی بجلی گرنے سے 35 افراد ہلاک

Lightning

Lightning

ڈھاکا (جیوڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ گرمی کی طویل ترین لہر کا زور ٹوٹنے کے بعد گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارشوں اور اس دوران ملک کے مختلف اضلاع میں آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 35 ہو گئی ہے۔

ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ سب سے زیادہ ہلاکتیں شمال مغربی پابنا اور راجشاہی میں ہوئی ہیں جہاں دس افراد لقمہ اجل بنے۔