بنگلہ دیش، بھارت کے درمیان معاہدے کے تحت جزیروں کا تبادلہ

India and Bangladesh

India and Bangladesh

ڈیالہ خاگرابری (جیوڈیسک) بنگلہ دیش اور بھارت نے 70 سال سے متنازعہ حیثیت کے جزیروں کے تبادلے کا معاہدہ کر لیا۔ اس طرح ان چھوٹے جزیروں پر رہنے والے ہزاروں افراد کو شہریت کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔

دونوں ملکوں کے عہدیداروں نے مقامی وقت کے مطابق رات 12 بجے 162 مقامات پر اپنے جھنڈے لہرانے کی تیاری کی۔ ان مقامات میں سے 111 بنگلہ دیش اور 51 بھارت میں ہیں۔ اس طرح ان جزائر پر رہنے والے 50ہزار افراد کو سکولوں، مراکز صحت، بجلی جیسی سہولیات اور شہریت حاصل ہو جائیں گی۔

اس موقع پر دیہاتیوں نے دعوتیں کیں اور ایک بڑی تقریب میں 68 شمعیں روشن کی گئیں جو 1947ءکے بعد سے 68 سال کسی ملک کی شہریت کے بغیر زندگی گزارنے کی یاد میں تھیں۔