بنگلادیش نے عمان کو ہرادیا، 16 مارچ کو پاکستان سے مقابلہ ہوگا

Bangladesh win Against Oman

Bangladesh win Against Oman

کراچی (جیوڈیسک) ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائنگ راؤنڈ کے آخری میچ میں بنگلادیش نے عمان کو شکست دے کر سُپر ٹین کیلئے جگہ بنالی، اس مرحلے میں سولہ مارچ کو پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کولکتہ میں مقابلہ ہوگا۔

دھرم شالہ میں بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کی اور تمیم اقبال کی شاندار سنچری کی بدولت 181 رنز اسکور کرنے میں کامیاب رہی، تمیم اقبال نے 63 گیندوں پر 103رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی،جس میںدس چوکے اور پانچ چھکے بھی لگائے،شبیر الرحمان نے 44 رنز اسکور کئے۔

بنگلادیش کی اننگز کے بعد میدان کو بارش نے آلیا، عمان کی اننگز میں دو مرتبہ کھیل کو روکنا پڑا،دو مرتبہ ہدف بھی تبدیل کیا گیا۔عمان کی ٹیم کو 12 اوورز میں 120 رنز بنانے تھے ، اس کوشش میں اُن کے بیٹسمین جلدی جلدی آؤٹ ہوگئے اور ڈک ورتھ اینڈ لوئیس میتھڈ کے تحت وہ 54رنز سے شکست کھا گئے، شکیب الحسن نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔