بنگلا دیش کا پاکستانی خاتون سفارتکار کو ملک چھوڑنے کا حکم

Banglades

Banglades

ڈھاکا (جیوڈیسک) بنگلا دیش نے ڈھاکا میں تعینات پاکستانی خاتون سفارتکار پر شدت پسندوں سے تعلق کا الزام لگاتے ہوئے انھیں ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا ہے۔

بنگلا دیش کی وزارت خارجہ کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ڈھاکا میں پاکستانی ہائی کمیشن میں تعینات خاتون سیکنڈ سیکریٹری فارینہ ارشد کو شدت پسندوں کو مالی امداد فراہم کرنے کے الزامات پر 2 روز قبل ملک چھوڑنے کا کہا گیا تھا۔

جس پر حکومت پاکستان نے انھیں بدھ کے روز واپس بلا لیا ہے۔